تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:یوم پاکستان پرمنعقدہ تقریب میں موٹربوٹ کشتیوں کے منفرد فلیگ مارچ نے سما ں باندھ دیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)
یوم پاکستان پر منعقدہ تقریب میں موٹر بوٹ کشتیوں کے منفرد فلیگ مارچ نے سما ں باندھ دیا ۔دہشت گردی کے ماحول میں کھیلوں کی سرگرمیوں سے نوجوان منفی سرگرمیوں سے بچ سکتے ہیں ۔ قربانیوں سے حاصل کئے گئے ملک کی حفاظت کرنے کے لئے پوری قوم کو متحد ہو جانا چاہیے ۔ مہمان خصوصی کا خطاب ۔ تفصیلات کے مطابق یوم جمہوریہ پاکستان کے موقع پر مرینہ بوٹ کلب کے چیف ایگزیکٹو ہمایوں بٹ کی طرف سے دریائے راوی پر ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ میاں محمد رفیق تھے ۔ اس موقع پر بوٹ کلب کے نئے ٹرمینل کا افتتاح ملک کی نا مور اداکارہ کیپٹن سحرش خاں نے کیا ۔ مہمان خصوصی اے سی ننکانہ میاں محمد رفیق نے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے اس کی حفاظت کے لئے پوری قوم کو متحد ہو کر کام کرنا چاہیے ۔ کیپٹن سحرش خاں نے کہا کہ نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ سے نئی نسل کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھا جا سکتا ہے ۔ پاکستان میں پانی کی کھیلوں کے فروغ کے لئے مرینہ بورڈ کلب نے بڑی محنت سے کام کیا ہے ۔ تقریب میں ریسکیو1122 ننکانہ ، بھائی پھیرو ، اُوکاڑہ نے بھی حصہ لیا ۔ جبکہ اس میں پاک فوج کے ایک نوجوان نے ڈوبتے ہوئے شخص کو بچانے کا عملی مظاہرہ کر کے نا ظرین سے خوب داد وصول کی ۔ تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی کو درجنوں موٹر بوٹ کے ایک دستہ نے فلیگ مارچ کر کے سلامی پیش کی دریائے راوی میں درجنوں کشتیاں جب فلیگ مارچ کرتے ہوئے پنڈا ل کے سامنے سے گزری تو ناظرین نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور پاکستان کا مطلب کیا ’’ لا الہ الااللہ ‘‘کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔ پاکستان بھر میں یوم جمہوریہ کے موقع پر کشتیوں کے فلیگ مارچ کی یہ پہلی اور منفرد تقریب تھی جسے مہمان خصوصی نے زبردست تحسین پیش کیا ۔ میاں رفیق نے فلیگ مارچ میں حصہ لینے والوں کو شیلڈز پیش کیں ۔ تقریب سے پریس کلب بھائی پھیرو کے صدر ملک عبد الحفیظ ،سر پرست اعلیٰ حاجی محمد رمضان ،نائب صدر نعیم سلطان ، پریس کلب سرائے مغل کے سیئنر نائب صدر محمد یوسف ندیم ، مرینہ بوٹ کلب کی جنرل سیکرٹری نبیلہ بھٹی ،آپریشن مینجر فضل کریم ، مارکیٹنگ مینجر ندیم سرور نے بھی خطاب کیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button