بین الاقوامیتازہ ترین

مصر میں سابق صدر محمد مرسی کے 529 حامیوں کو سزائے موت

قاہرہ(ڈیسک نیوز)مصر کی عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کے 529 حامیوں کو سزائے موت سنادی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے شہر المنیا کی ایک عدالت میں محمد مرسی کے 545 حامیوں کے خلاف پولیس پر حملوں اور ایک اہلکار کے قتل کا مقدمہ زیر سماعت تھا، عدالت نے 16 افراد کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے 529 کو سزائے موت سنادی ہے، سزائے موت سنائے جانے والے ملزمان میں سے 153 افراد اس وقت ملک کی مختلف جیلوں میں قید جبکہ دیگر مفرور ہیں۔ مصری ماہرین کا کہنا ہے کہ ملزمان اپنی سزا کے خلاف عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس سیاسی مظاہروں کے بعد مصر کی فوج نے ملک کے پہلے جمہوری صدر محمد مرسی کا تخہ الٹ کر انہیں گرفتار کردیا تھا جس کے بعد ان کے حق میں ہونے والے مظاہروں کی پاداش میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور گرفتار کئے جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker