تازہ ترینکھیل

مصباح کی ورلڈ کپ 2015تک ون ڈے کپتانی پکی

 ڈھاکہ(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ 2015ءتک مصباح الحق کوون ڈے کپتان برقراررکھنے کا اعلان کردیا اور پلیئرز کے سینٹرل کنٹریکٹ ورلڈ ٹی20میں کارکردگی سے مشروط کر دیے گئے ہیں۔ چیئرمین نجم سیٹھی نے ڈھاکہ میں پاکستانی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ مصباح کی فارم اچھی ہے ، آئندہ برس کے میگا ایونٹ تک وہی قیادت کے فرائض نبھائیں گے، آفریدی بطور انسان اب خاصے سمجھدار ہو گئے ہیں ،یقیناً ضرورت پڑنے پر ہمارے پاس ان کا آپشن بھی موجود ہو گا۔ایک سوال کے جواب میں سیٹھی کاکہناتھاکہ اگر پلیئرز جیت کر آئے تو اچھی ڈیل ان کی منتظر ہوگی، البتہ اگر کامیاب  نہ رہے تو یہ سوال اٹھے گا کہ جب پرفارم نہیں کر رہے تو کیا اُنہیں اتنی رقم دینا مناسب ہے؟ اُنہوں نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ اور اس کی مراعات بے حد پیچیدہ ہیں، کہیں اور نہیں دیکھا کہ کوئی چار وکٹیں لے یا ففٹی بنائے تو اتنے لاکھ انعام ملے گا۔اُن کاکہناتھاکہ ماہانہ تنخواہیں بڑھاتے ہوئے انعامات کا سلسلہ بہت محدود کر دیں گے، فارم سے قطع نظرٹاپ پلیئرز اے کیٹیگری میں ہوں گے، بی اور سی میں تبدیلیاں ہوں گی جبکہ سٹیپنڈ کو ختم کر دیا جائیگا،20،22 پلیئرز کو 6 ماہ کے کنٹریکٹ دیں گے۔ چیئرمین نے کہا کہ باسط علی اور سرفراز نواز سمیت کوچز نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلیے سمر کیمپس لگائیںگے۔

 

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button