پاکستانتازہ ترین

مسلم لیگ ن کے رہنماظفراقبال جھگڑاہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آباد منتقل

جھنگ (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری ظفر اقبال جھگڑا ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری ظفر اقبال جھگڑا مسلم لیگ یوتھ ونگ خیبر پختونخواہ کے عہدیداران سید اورنگ زیب ، انور خٹک ، میاں رشید کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے پشاورسے براستہ جھنگ ملتان جارہے تھے کہ گزشتہ روز صبح سویرے ملتان روڈ پر ڈولی شہید کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں ظفر اقبال جھگڑا اپنے ساتھیوں سمیت شدید زخمی ہوگئے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122ٹیم موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال جھنگ پہنچا یا جہاں پر شدید زخمی حالت کے پیش نظر ہیلی کاپٹر کے ذریعے پمز ہسپتال اسلام آباد ریفر کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیں  طالبان مذاکرات ، وزیر داخلہ کی سربراہی میں بااختیار کمیٹی بنانے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker