تازہ ترینکھیل

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی :آج نیوزی لینڈ کامقابلہ جنوبی افریقا اورسری لنکا کا ہالینڈ سے ہو گا

ڈھاکا(نمائندہ سپورٹس)سنسنی پھیلاتی ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں آج بھی خوب رنگ جمے گا،جنوبی افریقااورنیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی،تو سری لنکا کامقابلہ ہوگاہالینڈ سے۔چوکوں چھکوں کی برسات آج بھی کئی رنگ بکھیرے گی،کیونکہ مقابلہ ہوگا اسٹارزسے سجی ٹیموں کے درمیان۔دوپہرڈھائی بجے آمنے سامنے ہوں گی جنوبی افریقااورنیوزی لینڈ۔ایک طرف ڈیل اسٹین اوراے بی ڈی ویلیرز ہیں ،تودوسر ی جانب برینڈن میکلم اورمارٹن گپٹل۔ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں جنوبی افریقاکو نیوزی لینڈ پربرتری حاصل ہے،لیکن دوہزارگیارہ کے میگاایونٹ میں کیویز نے ہی پروٹیاز کوباہرکیاتھا۔شام ساڑھے چھ بجے ٹاکراہوگاسری لنکا اورہالینڈ کے درمیان ،یہ دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ آمنے سامنے ہوں گی۔سری لنکاٹی ٹوینٹی کی کامیاب ترین ٹیم ہے،میگاایونٹ تونہیں جیتی لیکن سب سے اچھاایورج ضرور رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  منڈی شاہ جیونہ:نوائی علاقوں میں جگہ جگہ مضر صحت دودھ کی تیاریاں عروج پر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker