پاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم نواز شریف سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی ملاقات

 

ہیگ (نمائندہ خصوصی )وزیر اعظم نواز شریف سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ملاقا ت کی ہے ،ملاقات کے دوران پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ پاکستان سے انسداد دہشتگردی اور افغانستان کے معاملے پر تعاون کر رہے ہیں ۔ امریکہ پاکستان کی عوام کو خوشحال دیکھنا چاہتا ہے ، توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پاکستان سے تعاون کررہے ہیں ، پاکستان کی جوہری سلامتی پر مکمل اعتماد ہے ،جوہری عدم پھیلاﺅ سے متعلق پاکستان امریکا ورکنگ گروپ کام کررہا ہے ۔پاکستان کے ساتھ سٹریٹجک ڈائیلاگ جاری ہیں ۔وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جان کیری سے ملاقات مثبت اور تعمیری رہی ، پاکستان در پیش چیلنجز سے مﺅثر انداز سے نمٹ رہاہے ۔

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد: ڈی او سی او آفس اوکاڑہ کے کلرک کا اپنےاختیارات کا ناجائز استعمال

 

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker