پاکستانتازہ ترین

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ٹی بی سے آگاہی کا دن منایا جارہا ہے

کراچی (دانیال خان)دنیا بھر میں آج ٹی بی سے آگاہی کا دن منایا جارہا ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مرض قابل علاج ہے لیکن بروقت تشخیص اور احتیاط شرط ہے۔کراچی کی 35 سالہ عشرت جبین کا 2 ماہ پہلے اچانک وزن گھٹنے لگا، کھانسی، بلغم میں خون اور بخار کی شکایت ہوئی تو ڈاکٹر سے رجوع کیا، طبی معائنے کے بعد معلوم ہوا کہ عشرت جبین ٹی بی کے جان لیوا مرض میں مبتلا ہیں، جب سے ان کا باقاعدگی سے علاج جاری ہے۔ ٹی بی کے جراثیم کھانسی، چھینک اور ہوا کے ذریعے دوسرے انسانوں کو بھی منتقل ہوسکتے ہیں، ایک اندازے کے مطابق پاکستان 4 لاکھ 10 ہزار افراد اس مرض کا شکار ہوجاتے ہیں، بروقت علاج نہ ہونے یا نامکمل علاج پر 50 فیصد مریض موت کی نیند سوجاتے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مکمل علاج کے ذریعے اس مرض سے نجات ممکن ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹی بی لاعلاج مرض نہیں، احتیاط اور علاج ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker