پاکستانتازہ ترین

مسئلہ کشمیر کیلئے تیسری قوت کو شامل کرنا چاہتے ہیں، بھارت تیار نہیں، نوازشریف

ہیگ(ڈیسک نیوز) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے تیسری قوت کو شامل کرنے پر تیار نہیں، خطے میں صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے امریکا کو کردار ادا کرنا ہوگا۔دی ہیگ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے تیسری قوت کو شامل کرنا چاہتے ہیں، تاہم بھارت اس پر تیار نہیں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ امریکا کو کہا ہے کہ اس صورتحال میں اسے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے، انہیں اب خراب نہیں ہونا چاہیے، ڈرون حملے بند کرنے کی امریکی پالیسی قابل ستائش ہے، اسے جاری رہنا چاہیے۔ اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکا کو پاکستان کی ایٹمی سلامتی پر مکمل اعتماد ہے جبکہ وزیر اعظم نے اس ملاقات کو تعمیری قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں  چونیاں میں لاپتہ بچے عمران کی موت کی بھی تصدیق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker