تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:وومن ڈویلپمنٹ اوکاڑا ضلعی گورنمنٹ کے زیر اہتمام ایک سیمینار

okaraاوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وومن ڈویلپمنٹ اوکاڑا ضلعی گورنمنٹ کے زیر اہتمام ضلعی سطح پر ورکنگ وومن ڈے کے حوالے سے ٹی ایم اے ہال میں سیمینار منعقد کیا گیا۔سیمینار میں ضلع بھر سے مختلف محکمہ جات،سرکاری و نیم سرکاری اداروں سے خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر ایم پی اے مسلم لیگ(ن) میاں یاور زمان،ڈی او سی عبد الغفور چوہدری،جینڈر سپیشلسٹ محمد ندیم بھٹہ،پرو فیسر یاسمین کاشف،ثمینہ نثار،ڈاکٹر نغمانہ سلیمی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔سیمینار سے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میاں یاور زمان،محمد ندیم بھٹہ نے گورنمنٹ کے خواتین بارے اقدامات کا ذکر کیااور خواتین کو یقین دلایا کہ گورنمنٹ ورکنگ وومن کو بہتر ماحول دینے کے لئے کوشاں ہے۔اس موقع پر شرکاء نے گورنمنٹ کی کاوشوں کو سراہا

یہ بھی پڑھیں  منصوبہ بندی کمیشن نے ترقیاتی پروگرام کے تحت 41ارب 20 کروڑ سے زائد کی رقم جاری کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker