تازہ ترینکھیل

ڈھاکا میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2014ء کے لوگو کی رونمائی کردی گئی

ICC-T20-Logo-2014ڈھاکا(نمائندہ سپورٹس) بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2014ء کے لوگو کی رونمائی کردی گئی۔ ایونٹ کی میزبانی کے فرائض بنگلا دیش انجام دے گا۔ لوگو کا ڈیزائن بنگلا دیش میں چلنے والے رکشوں سے ملتا جلتا رکھا گیا ہے۔ تقریب میں آئی سی سی کے نائب صدر مصطفی کمال اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن بھی موجود تھے۔  16 مارچ سے 6 اپریل 2014ء تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ میگا ایونٹ کے مقابلے بنگلا دیش کے 4 اسٹیڈیمز میں ہوں گے۔آئی سی سی کے نائب صدر مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں ایک سال سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔ اس لئے بنگلا دیش کو تیاریوں کا آغاز کر دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں  سابق صدر پرویز مشرف کے ڈی ایچ اے کراچی میں 3 بنگلے ضبط

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker