پاکستانتازہ ترین

مشرف غداری کیس،جسٹس فیصل عرب نے سماعت سے انکار کردیا

اسلام آباد(بیوروچیف) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا۔ وکلائے صفائی کی طرف سے جانبداری کے الزامات پر بنچ کے سربراہ جسٹس فیصل عرب نے سماعت سے انکار کردیا۔جس کے بعد تمام ججز کمرہ عدالت سے اٹھ کر چلے گئے مشرف کے وکلا کے الزامات پر جسٹس فیصل عرب کا سماعت سے انکار سے غداری کیس کی سماعت کرنے والا بنچ ٹو ٹ گیااور مشرف کی جان،ناقابل ضمانت وارنٹ سے چھوٹ گئی۔ مشرف کے وکلا نے ججز پر جانبداری کے الزمات عائد کیے۔انور منصور نے کہا کہ عدالتی حکم نامے میں ان سے جوبات منسوب کی گئی وہ درست نہیں ، جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ آپ عدالت کو غیر جانبدار نہیں سمجھتے تو انہیں بھی سماعت کرنے میں دلچسپی نہیں ، یہ کہہ کر جسٹس فیصل عرب اور دیگر ججز نشستوں سے اٹھ کر چلے گئے۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں احمد رضا قصوری نے اسے درست فیصلہ قرار دیا۔بنچ ٹوٹنے سے مشرف پر غدار ی کیس کی سماعت میں تعطل آگیا ہے اور ماہرین کے مطابق مشرف کی 31 مارچ کو پیشی کیلیے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی غیر موثر ہوگئے ہیں۔13 دسمبر کو کارروائی شروع ہونے کے باجود اب تک مشرف پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی تھی، جس کی وجہ مشرف کی عدم پیشی اور ان کے وکلا کی جانب سے عدالت میں دائر کی گئی مختلف درخواستیں بنیں۔

یہ بھی پڑھیں  نوازشریف کولانگ مارچ کا شوق تھاتومشرف کےخلاف کرتے، شرجیل میمن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker