پاکستانتازہ ترین

کوئٹہ:سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب دھماکہ، ایک بچی جاں بحق، 17 افراد زخمی

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)سریاب میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے۔ سریاب روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی کہ واقع تھانہ نیو سریاب کے سامنے واقع ہوٹل کے باہر دھماکا ہوگیا، دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہوگئے جن میں سیکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو رضاکاروں نے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا جہاں ایک بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی جبکہ 5 دیگر افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار مزید دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر سرچ آپریشن کیا جارہا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker