تازہ ترینکھیل

نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو چھ وکٹ سے شکست دیدی

چٹاگانگ(نمائندہ سپورٹس)ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو چھ وکٹ سے شکست دے کر عزت بچا لی۔ برینڈن مک مکولم شاندار پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار پائے۔ چٹاگانگ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈ ز کو دی پہلے کھیلنے کی دعوت۔ کیویز کپتان برینڈن مک کولم کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ نیدرلینڈز کے بلے باز کیویز بالرز کو آڑے ہاتھوں لیں گے۔ نیدرلینڈز نے چار وکٹ کے نقصان پر ایک سو اکیاون رنز بنائے۔ پیٹر بورن نے پینتس گیندوں پر سات چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے اننچاس رنز بنائے۔ ٹام کوپر نے چار چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے اسکور میں چالیس رنز کا اضافہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے چار وکٹ کے نقصان پر ایک سو باون رنز بنالئے۔ برینڈن مک کولم نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے پینسٹھ رنز کی اننگز کھیلی۔  ٹم گگٹن نے تین کیویز بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔جارحانہ بلے بازی پر برینڈن مک مکولم کو مین آف دی میئچ کا ایوارڈ دیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں  لاہورہائیکورٹ:خورشیدشاہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker