تازہ ترینکھیل

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقا کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 197 رنز کا ہدف

چٹاگانگ(نمائندہ سپورٹس): ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو جیت کے لئے 197 رنز کا ہدف دیا ہے۔ بنگلادیش کے شہر چٹاگانگ کے ظہور احمد اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے تو پروٹیز اوپنرز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 90 رنز جوڑے، ہاشم آملہ 56 رنز بنا کر اسٹراٹ براڈ کا شکار بن گئے جس کے بعد کوائنٹن ڈی کوک بھی 98 کے مجموعہ پر 29 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان اے بی ڈیولئیرز کریز پر آئے تو انگلش بولرز بولنگ کرانا ہی بھول گئے انہوں نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے اور 28 گیندوں پر 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 69 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ جے پی ڈومنی 5، ڈیوڈ ملر 19 اور البی مورکل 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور اس طرح پوری ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے، انگلینڈ کی جانب سے ٹم بریسنن، کرس جورڈن، جیمز ٹریڈویل اور اسٹراٹ براڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button