تازہ ترینعلاقائی

جبوکہ: گردونواح میں بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ

load sheedingجبوکہ (سجاد علی نامہ نگار )جبوکہ اور اس کے گردونواح میں بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ دورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کر گیا۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروبار بند،طلباء پریشان ،پانی نایاب لوگ زہنی مریض بننے لگے۔تفصیلات کے مطابق صدر گوگیرہ اور اس کے مضافات میں بجلی کی بند ش میں بد ترین اضافہ کر دیا گیاہے گوگیرہ گرڈ اسٹیشن سے مسلسل 4،4 گھنٹے بجلی بند رہنے لگی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لوگوں کا کاروبار بالکل بند ہو گیابازاروں میں سناٹے چھائے ہوئے ہیں تاجروں کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ طلباء کو پڑھائی میں پریشانی گھنٹوں بجلی بند رہنے سے گھروں اور مسجدوں میں پانی نایاب ہو گیا رات بھر بجلی بند رہنے ، موسم کی تبدیلی کے باعث مچھروں کی بہتات سے لوگ رات جاگ کر گزارتے ہیں لوگ ڈیپریشن کا شکار ہو کر زہنی مریض بن رہے ہیں۔عوام کی نگران وزیر اعظم سے لوڈ شیڈنگ کم کرنے اور شیڈول کے مطابق کرنے کی اپیل۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : پاکستان بہت جلد دنیا میں ایک معاشی قوت بن کر ابھرے گا رکن قومی اسمبلی ندیم عباس ربیرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker