بھائی پھیرو(نامہ نگار) قرآن پاک کی تعلیمات پرعمل کرکے ہی دنیاوآخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ناظرہ قرآن پڑھنا بھی ثواب کا کام ہے مگر اسکے معانی کو سمجھنے کیلیے ترجمہ اور تفسیر کا مطالعہ بھی لازمی ہے۔ان خیالات کا اظہارنائب امیرجماعت اسلا می ضلع قصور سردار نور احمد ڈوگر کی طرف سے الفرقان اسلامک ریسرچ کے مہتمم حکیم مولانامحمد زبیر شاکر کو سید ابولاعلی مودودی کی شہرہ آفاق تفسیر”تفہیم القرآن "کا سیٹ عطیہ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مسجد التوحید محلہ بلال اڈہ کے خطیب مولانا حافظ نعمان خاں،اسلامی جمعیت طلبہ کے رہنما احمد جمال،اور دیگربھی موجود تھے۔نور احمد ڈوگرنے کہاہے کہ قرآنی تعلیمات اور سیرت نبوی پرعمل کرنے سے ہی مسلمان دنیامیں عزت واحترام کامقام اور آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ حضورصلی اﷲعلیہ وسلم نے جس طرح قرآن کے پیغام کے ذریعے عرب کے گئے گزرے معاشرے میں انقلاب برپاکیاآج بھی ضرورت ہے کہ ہم قرآن اورسیرت نبویؐ پرعمل کریں۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما حاجی محمد رمضان نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نظام حکومت کی تبدیلی کے بغیرکسی بھی معاشرے میں بڑاانقلاب برپاہوناناممکن ہے۔ جماعت اسلامی ملک میں قرآن وسنت کاپیغام عام کرکے غلبہ دین اوراقامت دین کیلئے کام کر رہی ہے۔انہوں نے ریسرچ سنٹر کی خوبصورت لائبریری میں موجود سینکڑوں نایاب کتابوں کو تشنگان دین اور دینی علوم کی ریسرچ کرنے والوں کیلیے ایک عظیم ذخیرہ قرار دیتے مہتمم کی کاوش کو خراج تحسین پیش کرتے کہا کہ امتِ مسلمہ کواتفاق واتحادکامظاہرہ کرکے اور دینی و دنیاوی علم میں عبور حاصل کرکے طاغوتی قوتوں کے عزائم کوناکام بنانا چاہیے
یہ بھی پڑھیے :
کسمپرسی میں گھِرے یہ سرکاری ملازمین!
جولائی 29, 2013