تازہ ترینکھیل

ٹی ٹیونٹی ورلڈکپ، ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو 167رنز کا ہدف

میرپور(نمائندہ سپورٹس) ٹی ٹیونٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ آوورز میں166  رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے سمتھ اور گائل جلد آؤٹ ہوگئے ان کے بعدسیمنز اور سیموئل نے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ کو سہارا دیا۔ سیمنز31رنز بنا کر رن آؤ ٹ ہوئے۔سیموئل  20رنز بنا کر آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔رام دین بھی زیادہ سکور نہ کرسکے مگر ان کے بعد ویسٹ انڈیزکے برائیو اور سیمی نے چاروں طرف شاندار سٹروک کا مظاہرہ کیا۔ برائیو 46رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ سیمی  42رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ، سہیل تنویر ، شاہد آفریدی اور ذوالفقار بابر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سعید اجمل نے 41رنز دیکر کوئی وکٹ حاصل نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں  این اے 120ضمنی الیکشن،کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker