تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

برطانوی کمپنی نے بغیر پروں والا پنکھا متعارف کرادیا

لندن (ڈیسک نیوز) برطانوی ٹیکنالوجی فرم ”ڈائی سن“ نے پروں کے بغیر ایک نیا پنکھا متعارف کروایا ہے جو عام پنکھوں کے مقابلے میں 75 فیصد زیادہ خاموش ہے اور اس کے بے آواز ہونے سے ان لوگوں کو بہت سکون ملتا ہے جو مچھروں کی بھنبھناہٹ جیسی آواز سے پریشان رہتے ہیں، تاہم یہ بے آواز پنکھے خاصے مہنگے ہیں۔ خاص ڈیزائن والے اس قسم کے پنکھوں کی قیمتیں 219.99 پاﺅنڈ سے 299.9پاﺅنڈ کے درمیان رکھی گئی ہیں۔ ان قیمتوں کا انحصار پنکھوں کے سائز اور سٹائل پر ہے۔ اس کمپنی نے اپنے ایئرملٹی پلیئر ”بلیڈ لیس“ پنکھوں کی تیاری پر تقریباً 4 کروڑ پاﺅنڈ خرچ کئے ہیں۔ اس کی تیاری ان لیبارٹریوں میں کی گئی ہے جہاں 1500 سائنسدان اور انجینئر ملازم ہیں۔ نئے ڈیزائن کے ”ڈائی سن کول“ پنکھوں میں ہیلمہوٹز کیویٹی نام کی ایک جدت شامل کی گئی ہے جو بہت موثر طریقے سے پنکھے سے نکلنے والی آواز کی کچھ لہروں کو منتشر کردیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ہا رو ن آباد:بارش سےسردی کی شدت میں اضافہ، بس اسٹینڈ سنسان مسافرپریشان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker