پاکستانتازہ ترین

پر ویز مشرف نے بیرون ملک جانے کی اجازت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(بیوروچیف )وزارت داخلہ سے درخواست مسترد ہونے کے بعد سابق فوجی صدر پرویزمشرف نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیاہے ۔شا ہ جہاں ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اپنایاگیاہے کہ بنیادی انسانی حقوق کیے تحت کوئی شخص اپنی مرضی سے کہیں بھی جا سکتا ہے ۔سابق صدرمتحدہ عرب امارات میں موجود اپنی علیل والدہ سے ملاقات کے لئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں لیکن وزارت داخلہ کی جانب سے سپریم کورٹ کے حکم کو بنیاد بنا کر ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج نہیں کیا جارہا جس کی وجہ سے پرویز مشرف کا نقل وحرکت کا حق متاثر ہو رہاہے، اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ وہ 8 اپریل 2013 ءکو اپنے جاری کردہ حکم پر نظر ثانی کرے اور پرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نکال کرانہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ درخواست میں وفاقی حکومت ،وزارت داخلہ ،وزارت خارجہ اور ایک صحافی کو فریق بنا یا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  اے آئی جی سندھ کاب یٹا بھی پاک بحریہ کے ڈاکیارڈ پر حملے میں ملوث نکلا

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker