تازہ ترینعلاقائی

سبی :بجلی چوروں کے خلاف چھاپہ مار ٹیم کی کاروائی ،چھ بجلی چورگرفتار

سبی(محمد طاہر عباس نمائندہ خصوصی)سبی میں بجلی چوروں کے خلاف چھاپہ مار ٹیم کی کاروائی چھ بجلی چوروں کو گرفتار کرلیا گیا درجنوں میٹر اتار لیے گئے واپڈا مجسٹریٹ میر محمود احمد لہڑی کی نگرانی میں لائن سپرنٹنڈنٹ بیگ محمد بنگلزئی ،لائن سپرنٹنڈنٹ محمد اسحاق بنگلزئی ،سب انسپکٹرغلام اکبر ،کریم ،شعیب پر مشتمل ٹیم نے لیاقت بازار ،جناح روڈ ،اقبال روڈ ،نشتر روڈ ،اور الہٰ آباد کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چھ بجلی چوروں کو گرفتار کرلیا جبکہ درجنوں میٹر اتار لیے اور کنکشن منقطع کردیا گیا واپڈا مجسٹریٹ لہڑی نے میڈیا کے نمائیدوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا بجلی چوروں کے خلاف سخت کاروائی جاری ہے بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی بجلی قومی امانت ہے اسے صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں کو گرفتار کرنے کے ساتھ بھاری جرمانہ اور سزا بھگتنے کا بھی سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی کنکشن لگانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے خراب اور بند میٹر کو اتارنے کے ساتھ ساتھ بجلی چوروں کو جرمانہ بھی کیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  جھنگ:خاوند نے تیز دھارآلے سے اپنی اہلیہ کو قتل کر دیا ملزم فرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker