
منیلا(نمائندہ سپورٹس)ڈیوس کپ ٹینس میں پاکستان نے فلپائن کو تین دو سے شکست دیدی،اس فتح نے پاکستان کوایشیا اوشیانا زون گروپ ٹو کے فائنل میں پہنچادیا۔ منیلامیں ہونے والی ٹائی کے پہلے دن فلپائن کودوصفر کی برتری حاصل تھی، دوسرے دن پاکستان نے ڈبلزمیچ جیت کرخسارہ کم کیا۔آج ریورس سنگلز میں عقیل خان نے جونی آرکیا کو شکست دی۔ فیصلہ کن ریورس سنگلز میں پاکستان کے اعصام الحق نے فلپائن کے پیٹرک ٹیئروکو ہرادیا۔ پاکستان 40 سال بعدفلپائن کوہرانیمیں کامیاب ہواہے۔