تازہ ترینکھیل

آسٹریلیا مسلسل تیسری بار ویمن ٹی 20 چیمپیئن بن گیا

میرپور(نمائندہ سپورٹس)آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیتنے کی ہیٹ ٹرک کر لی ہے۔ بنگلہ دیش کے شہر میر پور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے، ہیتھر نائٹ نے سب سے زیادہ 29 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے سارہ کویٹ نے 3 جب کہ رینی فیرل اور ایلیز پیری نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا نے 106 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 16 ویں اوور میں مکمل کر لیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے کپتان میگ لیننگ نے 44 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا جب کہ ایلیز پیری 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ اس سے قبل 2010 اور 2012 میں بھی آسٹریلین ٹیم ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  14اگست سے قبل تھیٹرز کھلوانے کی پوری کوشش کروں گا۔میاں اسلم اقبال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker