پاکستانتازہ ترین

پاکستان کا حتف 4 شاہین بیلسٹک میزائل کا تجربہ

mezailراولپنڈی(بیوروچیف) پاکستان نے حتف 4 شاہین بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا جس کی کامیابی کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروس پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ میزائل 900 کلو میٹردورتک اپنے ہدف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حتف 4 شاہین بیلسٹک میزائل کا تجربہ انتہائی کامیاب رہاجوجوہری اورروایتی ہتھیارلےجاسکتاہے۔ یاد رہےکہ رواں سال پاکستان شارٹ رینج میزائل حتف 9 نصر اور180 کلو میٹر تک زمین سے زمین پر مارکرنے والے حتف2 ابدالی کا تجربہ کرچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button