تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:انشاء اللہ بہت جلد علاقہ جرائم پیشہ عناصر سے پاک ہو جائے گا،ایس ایچ اوپھولنگر

بھائی پھیرو(نامہ نگار) قائم مقام ایس ایچ او سٹی تھانہ بھائی پھیرو احمد رضا جعفری نے گزشتہ روز جرائم کے حوالہ سے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ اس وقت جرائم کافی حد تک کنٹرول کیا جاچکا ہے اور انشاء اللہ بہت جلد علاقہ جرائم پیشہ عناصر سے پاک ہو جائے گا جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے حوالہ سے انہوں میسج دیتے ہوئے کہا کہ یا تو جرائم پیشہ لوگ جرائم چھوڑ دیں ورنہ پھر وہ اپنا ٹھکانہ جیل کی کال کوٹھڑی سمجھیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر محنت اور لگن سے کوشش کی جائے تو ایسا ممکن ہی نہیں کہ جرائم پر قابو نہ پایا جاسکے انہوں نے کہا کہ اس وقت قانون شکن عناصرسے قانون کے مطابق نمٹا جا رہا ہے مزید انہوں نے بتایاکہ گزشتہ روز قتل ہونے والے مقتول کے قاتلوں کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے اور آلہ قتل بھی برآمد ہوچکا ہے آخر میں انہوں نے صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافی اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور صحافی ہی اپنی قلم کے ذریعے معاشرے میں ہونے والی برائیوں،نا انصافیوں کو حکام بالا تک پہنچاتے ہیں

یہ بھی پڑھیں  جنرل راحیل شریف نے ایک روزہ دورہ کابل کے موقع پر افغان حکام سے ملاقاتیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker