تازہ ترینکھیل

نیا ورلڈ چمپئن سری لنکا ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی نمبر ون

دبئی(نمائندہ سپورٹس) ورلڈٹی ٹوینٹی کی جیت نے سری لنکاکونمبرون بنادیا،بھارت پہلی پوزیشن گنوابیٹھا۔رینکنگ میں پاکستان کاتیسرانمبرہے۔سری لنکا نے بھارت کوٹائٹل بھی جیتنے نہیں دیا،پہلی پوزیشن بھی چھین لی۔رینکنگ میں سری لنکا 133پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبرپرہے،بھارت کی دوسری،پاکستان کی تیسری اورجنوبی افریقا کی چوتھی پوزیشن ہے۔ورلڈٹی ٹوینٹی کے پلیئرآف دی ٹورنامنٹ ویرات کوہلی تیسرے سے دوسرے نمبرپرآگئے،بیٹس مینوں میں ایرون فنچ کی پہلی پوزیشن ہے۔بولرز میں سیموئل بدری کی پہلی پوزیشن برقرارہے۔پاکستان کے سعیداجمل کی تیسری پوزیشن کوتو کوئی نہیں ہلاسکا،البتہ بھارت کے ایشون بھی سعیداجمل کے ہم پلہ بن گئے۔بولرزمیں محمدحفیظ کی آٹھویں اورشاہدآفریدی کی نویں پوزیشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں  افغانستان پاکستان کے تعلوقات کا تاریخی جائزہ اور سرحد پار بمباری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker