تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:چارمسلح کارسوار ڈاکوؤں نے شادی سے واپس آ نے والی فیملی کو گن پوائنٹ پراغوا کرلیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو ۔ چار مسلح کار سوار ڈاکوؤں نے شادی سے واپس آ نے والی فیملی کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا اور ویران جگہ پر لے جا کر پچیس لاکھ روپے کے زیورات ، نقدی اور قیمتی سامان سے محروم کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور شادی کی تقریب میں شامل ہو کر اپنی کار پر پتوکی کے محمد فخر اللہ کی فیملی جس میں دو خواتین شامل تھیں واپس گھر آ رہی تھی جب وہ تھانہ سٹی کے حدود میں بائی پاس پر پر ناواں پُل کے قریب پہنچی تو پیچھے سے ہنڈا سٹی پر سوار چار ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا اوردو ڈاکوؤں نے ڈرائیور طاہر کو گن پوائنٹ پر کار سے اُتار کر اپنی کار میں بٹھالیا جبکہ دو ڈاکوؤں نے پوری فیملی کو کار سمیت اغوا کر لیا اور تھوڑی دور ویران جگہ پر لے جا کر تئیس تولے سونے کے زیورات ، پچاس ہزار نقدی ، موبائل اور دیگر قیمتی سامان گن پوائنٹ پر لوٹ لیا اورلٹے ہوئے افراد کو ویران جگہ چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ فیملی کے سربراہ محمد فخر اللہ نے واقعہ کی تحریری اطلاع تھانہ سٹی بھائی پھیرو کو دی مگر تا حال مقدمہ درج نہیں کیا گیا

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:سراج الحق کے دورے کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے صوبائی قیادت کا سرائےمغل کا دورہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker