تازہ ترینکھیل

پی سی بی نے شاہدآفریدی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پی سی بی نے کھلاڑیوں کوتنقید کا نشانہ بنانے اوراپنی کپتانی سے متعلق بیان دینے پر شاہد آفریدی کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے گروپ میچ میں ویسٹ انڈیز سے ناکامی پر شاہد آفریدی نے شکست کا ذمہ دار بیٹنگ لائن کو قراردیتے ہوئے اپنی کپتانی سے متعلق بھی بیان دیا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے پی سی بھی نے بوم بوم آفریدی سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا ہے، پی سی بی نے شاہدآفریدی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سمیت تمام کھلاڑیوں پر میڈیا سے بات چیت کرنے پر بھی پابندی لگادی ہے۔ واضح رہے کہ بنگلادیش سے وطن واپسی پر کراچی ایئرپورٹ پر شاہد آفریدی اپنی ہی ٹیم پر برس پڑے تھے اور اس دوران انہوں نے کپتان کو نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ قومی ٹیم کی قیادت کرنے کی خواہش کا بھی اظہا کیا ، اس سے قبل بھی شاہد آفریدی کو کئی مواقعوں پر بیان دینے پر پی سی بی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker