تازہ ترینعلاقائی

گوجرانوالہ:ایف آئی اے اورسوئی گیس کادوبارہ چھاپہ سپرایشیاء کی سپیشل ڈومیسٹک میٹر سے گیس چوری

گو جرا نوالہ (سردار عرفان طا ہر ) سپر ایشیا ء انڈسٹری نے غرباء کے چو لہے ٹھنڈ ے کردیے ۔ علا قہ تھیڑی سانسی اور گر دونوا ح میں گیس کی شدید لو ڈ شیڈنگ اور قلت کے باجود بھی سپر ایشیا ء انڈسٹری تسلسل سے رواں دواں رہی تفصیلا ت کے مطابق سپر ایشیا ء انڈسٹری کی گیس کے حوا لے سے ایک اور چو ری پکڑی گئی فیڈ رل انوسٹی گیشن ایجنسی اور محکمہ سوئی گیس عملہ کی مشترکہ کا روائی سے مز یدمیا ں محمد دین اینڈ سنز ویلفیئر ہسپتال کے سپیشل ڈو میسٹک میٹر سے ہیوی ترین 1200KV جنریٹر اور انڈسٹری چلا ئی جا رہی تھی ایف آئی اے ٹیم جس کی نما ئندگی سپرایشیا ء کیس کے تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر جا وید اقبال گھمن کررہے تھے نے محکمہ سوئی گیس کی ٹیم انجنیئرآپر یشن امتیا ز علی ، انجنیئر ڈسٹری بیو شن طا ہر بٹ ، انجنیئر فیصل حسن نے مشترکہ تحقیقا ت کے دوران مزید کھدائی کروا کر 12MCF تک گیس چو ری پکڑ لی ۔ انڈسٹری مالکان نے ریگو لیٹر کا پریشر بڑھا کر سپیشل ڈومیسٹک لائن کو آگے انڈسٹری اور کمرشل کے لیے استعما ل کر رکھا تھا مین لا ئن سے بھی غیر قانونی طو ر پر پر یشر بڑھا کر انڈسٹری کے لیے گیس استعمال میں لا ئی جا رہی تھی ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ سردیو ں میں تھیڑی سانسی اور گردونوا ح میں غریب غرباء کے چو لہے جب بالکل ٹھنڈے ہو گئے تھے تو اس دوران بھی سپر ایشیا ء انڈسٹری پو رے زور و شور سے چلتی رہی اور پو رے ملک کے اندر گیس کی قلت کے باوجود بھی اس انڈسٹری کے استعمال میں ذرا سی بھی کمی واقع نہ ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں  ایم کیوایم نے تین روزہ سوگ کااعلان کردیا،کل کے ہونے والےپیپر ملتوی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker