تازہ ترینکھیل

قومی ٹیم جولائی اوراگست میں سری لنکا کا دورہ کرے گی، چیرمین پی سی بی

لاہور(نمائندہ سپورٹس) چیئرمین پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل ٹور کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم جولائی اور اگست میں سری لنکا کا دورہ کرے گی۔چئرمین پی سی بی نے متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز سے قبل دورہ سری لنکا کی نوید سنائی ہے ، نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم جولائی اور اگست میں سری لنکا کا دورہ کرے گی جبکہ ستمبراور دسمبر میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز شیڈول ہیں جو متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائیں گی۔چیرمین پی سی بی نے اعلان کیا کہ پاکستان سپر لیگ 2015 بھی متحدہ عرب امارات میں منعقد کی جائے گی جس میں قومی کرکٹرز کے علاوہ بین الاقوامی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button