پاکستانتازہ ترین

جماعت اسلامی کے نومنتخب امیر مولانا سراج الحق آج حلف اٹھائینگے

لاہور(نامہ نگار)جماعت اسلامی کے نومنتخب امیر مولانا سراج الحق کی تقریب حلف برداری کی تقریب آج شام کو منصورہ لاہورمیں ہوگی۔تقریب کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نومنتخب امیر مولانا سراج الحق سے حلف لیں گے۔ تقریب میں شرکت کیلئے ملک بھر سے مرکزی اور صوبائی قائدین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف سیاسی اورسماجی شخصیات بھی تقریب میں شرکت کریں گی، سید منور حسن اور مولانا سراج الحق تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  یتیم بچوں کا عالمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker