تازہ ترینعلاقائی

لاہورہائی کورٹ، جمشید دستی کو آزادی مل گئی

jamshed dastiملتان(نمائندہ خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بینچ نے جعلی ڈگری کیس میں جمشید دستی کی سزا کو کالعدم قراردیتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔ یادرہے کہ سیشن کورٹ نے جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں 3سال قید اور پانچ ہزار روپے جرمانےکی سزا سنائی تھی۔ سزا کے خلاف جمشید دستی نے درخواست دائر کی تھی جس پر آج دو رکنی الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ سناتے ہوئے ریٹرنگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر جمشید دستی کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ جمشید دستی نے گزشتہ دنوں پیپلزپارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا، جمشید دستی 2008 کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی ٹکٹ سے مظفرگڑھ کے حلقے این اے 176سے قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے تھے اور بعد ازاں جعلی ڈگری کیس میں استعفیٰ دینے کے بعد ضمنی الیکشن میں دوبارہ قومی اسمبلی کی سیٹ پر منتخب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:گذشتہ روز ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہونے والا شخص دم توڑ گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker