لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے اصلاح الدین کو چیف سلیکٹر جبکہ شہنازشیخ کو سینئر ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کردیا گیا۔لاہور میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹوبورڈ نے کئی اہم فیصلے کیے ہیں۔اولمپین اصلاح الدین کو چیف سلیکٹر بنادیاگیا،سابق کپتان شہنازشیخ ہیڈ کوچ اورمنظورالحسن جونئرٹیم کے ہیڈکوچ بن گئے۔سابق کپتان طاہرزمان کوڈائریکٹرگیم ڈویلپمنٹ کی ذمہ داری مل گئی۔اس موقع پررانا مجاہد جنرل سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کہا کہ پاکستان ہاکی کو بہتر بنانے کے لیے ناراض ساتھیوں کو ساتھ ملا کر کام کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ کسی نے نام کے لالچ میں عہدہ نہیں لیا،سب کام کرناچاہتے ہیں