تازہ ترینعلاقائی

سبی: عوامی مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے جائیں ،فہیم قریشی

سبی (محمد طاہر عباس نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن سبی سٹی کے جنرل سیکریٹری فہیم احمد قریشی نے کہا کہ سبی میں محتسب کی جانب سے بھیجی گئی ٹیم کا تین روزہ دورہ صرف اور صرف فوٹو سیشن تھا اس دورے سے عوا م کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ ٹیم کی جانب سے کہا گیا تھا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے جائیں گے مگر ایسا کچھ نہیں ہو انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں عوام کے بجائے افیسران کی کثیر تعدا د نے شرکت کی چند اکا دکا لوگوں نے اپنی شکایات تحریری دیے لیکن ان پر بھی بروقت احکامات جاری نہ ہوسکے انہوں نے کہا محتسب کی تین رکنی کمیٹی سے کوئی عوامی مسائل حل نہیں ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکریٹری محتسب نے عوامی مسائل کے سلسلے میں موصول ہونے والی درخواستوں کے بارے میں کہا کہ ہم انہیں کوئٹہ لے جاکر ان پر کاروائی کریں لیکن تاحال کوئی خاطر خواہ رزلٹ سامنے نہیں آیا ۔

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:پتھردل شخص نے تیز دھار آلے سے بیوی اور دو بچوں کو ذبح کرڈالا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker