پاکستانتازہ ترین

ناقابل تسخیر ملکی دفاع کے لیے فوج کو تمام ممکنہ وسائل مہیا کیے جائیں گے ،وزیراعظم پاکستان

کاکول(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ناقابل تسخیر ملکی دفاع کے لیے فوج کو تمام ممکنہ وسائل مہیا کیے جائیں گے ، ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور قانون کی عملداری کے بغیر مضبوط ملکی دفاع ناممکن ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے پاس آوٴٹ ہونے والے تمام افسران اور ان کے والدین کو مبارک باد دی ، انہوں نے کہا کہ بلند اخلاقی قوت اورایمانداری کا تقاضہ ہے کہ آرمی افسران کو حوصلہ مند ، پرسکون اورنرم خو ہونا چاہیے ۔وزیراعظم نے کیڈٹس سے کہاکہ تمام امتحانوں اور آزمائشوں کے درمیان یہ مت بھولنا کہ قوم ان پر بھر پور اعتماد کرتی ہے ، بھروسہ کرتی ہے اور ان کی معترف ہے ، لہذا آپ کو وفاداری اور راست بازی کا نمونہ پیش کرتے ہوئے ان کی پر اعتماد توقعات پر ہر صورت میں پورا اترنا ہے ۔وزیراعظم نے نوجوان آفیسرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سب جانتے ہیں کہ آپ کے فوجی جوان آپ کی زیر کمان بڑی سے بڑی قربانی دینے کو بھی فخر محسوس کریں گے ، لیکن آپ مت بھولیں کہ آپ کی قوم بھی آپ کی پشت پر متحد کھڑی ہوگی ، حکومت ملک کے ناقابل تسخیر دفاع کے لیے آرمی کو تمام ممکنہ وسائل مہیا کرے گی ۔وزیراعظم نواز شریف نے کیڈٹس کے سامنے پیشہ ورانہ مہارت اور امور کے لیے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مثال پیش کی ، نواز شریف نے نوجوان آفیسرز سے کہاکہ وہ خود کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کریں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button