پاکستانتازہ ترین

سبی:نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا

سبی(محمد طاہر عباس نمائندہ خصوصی ) سبی کے قریب نامعلوم افراد نے چار انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا ۔دھماکے کے بعد قریبی علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔سرکاری زرائع کے مطابق نا معلوم افراد نے سبی کے قریبی علاقہ گاوں خجک کے مقام پر چار انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا ۔دھماکے سے گاوں خجک ،گاوں کڑک اوردیگر قریبی علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ گیس پائپ لائن کی مرمت کے لئے سبی سے سوئی گیس حکام کی ٹیم روانہ ہوگئی ہے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : اشتیاق احمدخاں نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker