پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نے گڈو تھرمل پاور پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

گڈو(نامہ نگار)گڈو تھرمل پاور پلانٹ کے 486 میگاواٹ کے دو نئے یونٹس کا افتتاح کردیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مزید نئے بجلی گھر تعمیر کرکے ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے۔ 1999 کے منصوبے جاری رہتے تو آج پاکستان کا اقوام عالم میں ممتاز مقام ہوتا۔گڈر تھرمل پاور پلانٹ کے 486 میگاواٹ کے دو نئے یونٹس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ملک سے تاریکیوں کو دور کرنے کیلیے اس منصوبے کو سنگ میل قرارد یا۔ انہوں نے کہا کہ درجنوں مزید بجلی گھر تعمیر کرکے چند سالوں میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیں گے۔ نوازشریف نے کہا کہ انیس سو ننانوے کے بعد ملکی ترقی کا سفر کئی برس تک التوا کا شکار رہا۔ جس کی تلافی کیلیے اپنی رفتارکو مزید تیز کریں گے۔ انہوں نے منصوبوں میں تعاون پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور جلد وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ کراچی لاہور موٹر وے کے منصوبے کے افتتاح کا اعلان بھی کیا۔اس سے پہلے تقریب سے خطاب میں وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف نے بتایا کہ منصوبہ مدت سے 7 ماہ قبل مکمل ہونے سے 58ارب روپے کی بچت ہوگی جبکہ اس منصوبے سے سب سے کم قیمت تھرمل بجلی پیدا ہوگی۔ آیندہ ماہ 261 میگاواٹ کا تیسرا یونٹ بھی پیداوار شروع کردے گا۔ جس سے منصوبے کی مجموعی پیداوار 2402 میگاوٹ تک پہنچ جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں  شہر کی صفائی ستھرائی میں شہری میونسپل عملے سے تعاون کریں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker