تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:یونیورسل پرائمری ایجوکیشن مہم کے تحت واک کااہتمام کیا گیا کثیر تعداد میں اساتذہ اوربچوں کی شرکت

بہاولنگر(رانا فیصل رحمن)بہاولنگر میں یونیورسل پرائمری ایجوکیشن مہم میں پنجاب میں سو فیصد داخلے کے حدف کو پورا کرنے کے لئے قائد ملت ہائی سکول سے واک نکالی گئی جس میں سکول کے اساتذہ اور بچوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی واک میں شریک بچوں نے ہاتھوں میں ایجوکیشن کی اہمیت سے متعلق بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر تعلیم کی اہمیت پر زور دیا گیا تھا واک کی قیادت ڈپٹی ڈسٹر کٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری محمد منیر اورگورنمنٹ قائد ملت ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر نذیر احمد نے مشترکہ طور پر کی واک قائد ملت ہائی سکول سے شروع ہوئی اور پارک چوک پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹر کٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری محمد منیر اور دیگر کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کو پڑھے لکھے نوجوانوں کی اشد ضرورت ہے جس کے لئے حکومت پنجاب عملی اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے سکولوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کر نے کے لئے تقریبا آٹھ ارب روپے مخصوص کئے ہیں جس سے پاکستان کو مستقبل روشن ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!