پاکستانتازہ ترین

آئی ایس آئی پرالزام تراشی،جیو کے مالک اورحامدمیرکے بھائی کیخلاف غداری کے مقدمہ کیلئے درخواست دائر

لاہور (ڈیسک نیوز) سینئر صحافی حامد میر پر حملے کے بعد اسکے بھائی کی طرف سے آئی ایس آئی پر الزام عائد کرنے‘ اسکی تشہیر کرکے بدنام کرنے پر ایک شہری نے جیو نیوز کے مالک شکیل الرحمان‘ حامد میر کے بھائی عامر میر‘ بیورو چیف‘ نیوز ایڈیٹر اور دیگر ذمہ داروں کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے سیشن کورٹ میں درخواست دائرکردی ہے جس پر عدالت نے ایس ایچ او تھانہ اسلام پورہ سے جواب طلب کر لیا ۔ درخواست گزارآفتاب احمد ورک ایڈووکیٹ و چیئرمین زندہ باد پارٹی کے اپنے وکیل کی وساطت سے دائردرخواست میں سی سی پی او لاہور‘ ایس ایچ او تھانہ اسلام پورہ‘ عامر میر‘ میر شکیل الرحمان‘ بیورو چیف‘ نیوز ایڈیٹر اور دیگر ذمہ داروں کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 19 اپریل کو عامر میر نے بیان دیا کہ یہ حملہ آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر السلام نے کرایا ہے اور یہ کہ انکے بھائی کو آئی ایس آئی کی طرف سے متواثر دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں۔ عامر میر کا بیان جیو نیوز پر بار بار نشر کیا گیا جس کی کئی تجزیہ کاروں نے تائید کی۔ اس بیان کو پاکستان دشمن غیرملکی ایجنسیوں نے اپنے ٹی وی چینلز پر زوروشور سے نشر کیااور اگلے روز اخباروں کی شہ سرخیوں میں جگہ دی۔ عامر میر کا بغیر کسی تحقیق اور ثبوت یہ بیان دینا اور جیو نیوز کا اسے قومی اور بین الاقوامی سطح پر نشر کرنا تحفظ پاکستان‘ قومی سلامتی‘ افواج پاکستان اور آئی ایس آئی کیخلاف بنائی جانیوالی انتہائی گھناﺅنی سازش اور منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے جو آئین اور ملکی قوانین کی زد میں آتا ہے۔ محب پاکستان کی حیثیت سے ایس ایچ او تھانہ اسلام پورہ کو مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دی تھی مگر اس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔ عدالت مقدمہ درج کرنے کے احکامات دے۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال:وزیراعلیٰ نے لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنیوالے ذمہ داران تین افسران کو معطل کرکے او ایس ڈی بنادیا

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker