بھائی پھیرو(نامہ نگار) دس مسلح نا معلوم ٹرک سوار ڈاکوؤں نے ملازمین کورسیوں کو جکڑ کر لاکھوں روپے کے مویشی لوٹ لئے ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کے نواحی گاؤں کامونگل میں گذشتہ رات دس مسلح ڈاکو دیواریں پھلانگ کر زمیندار رانا لیاقت علی کی حویلی مویشیاں میں گھس آئے اور آ تے ہی وہاں پر موجود رکھوالوں افضل وغیرہ کو پکڑ پکڑ کر رسیوں سے جکڑ دیا اور لاکھوں روپے کے تین قیمتی بھینسیں اور ایک گائے ٹرک میں لاد کر فرار ہو گئے