تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:حضر ت ابوبکر صدیقؓ کے یوم وفات پرجامع مسجد صدیق اکبرؓ سے مدح صحابہؓ جلوس نکالا گیا

چنیوٹ( بیورورپورٹ)امیر المومنین ، امام المتقیئن ، خلیفہ بلا فصل ، یار غار و مزار امام الصحابہؓ حضر ت ابوبکر صدیقؓ کے یوم وفات 22 جمادی الثانی کے حوالے سے چنیوٹ میں جامع مسجد صدیق اکبرؓ سے مدح صحابہؓ جلوس نکالا گیا جلوس میں اہلسنت و الجماعت کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی ، شرکاء جلوس نے اپنے مطالبات اور نعروں پر مبنی بینز ر ، پینا فلیکس اور پرچم اٹھا رکھے تھے ، جلوس میں پیدل ، موٹرسائیکل سوار اور رکشہ والوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ، جلوس کے شرکاء شان صحابہؓ اور شان صدیق اکبرؓ کے نعرے لگاتے ہوئے شہر کے مختلف بڑے بازاروں سے گزرے تو دکانداروں نے شاندار طریقے سے جلوس کا استقبال کیا اورشرکاء جلوس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں مختلف مقامات پر جلوس کے شرکاء چوہدری محمد سعید صدر اہلسنت و الجماعت ضلع چنیوٹ و دیگر علماء کرام نے حضرت ابوبکر صدیقؓ کی سیر ت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور ان کی اسلامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا اللہ کے آخری بنیﷺ نے فرمایا کہ میں نے دنیا میں ہر شخص کے احساان کا بدلہ چکا دیا سوائے ابوبکر صدیقؓ کے ان کے احسانوں کا بدلہ خدا روز قیامت عطاء فرمائے گا علماء کرام نے مطالبہ کیا کہ خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح پر منائے جائیں اور سرکاری طور پر چھٹیوں کا اعلان کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!