پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم کی پی آئی اے کو پانچ نئے 777 بوئنگ طیارے خریدنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم نواز شریف نے پی آئی اے کو پانچ نئے 777 بوئنگ طیارے حاصل کرنے کی منظوری دے دی ہے، انہوں نے پی آئی اے کے قرض ختم کرنے کیلئے حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان ائیر لائنز (پی آئی اے) کے ترقی کیلئے شجاعت عظیم کی کوششوں کو سراہا اور ہدایت کی کہ پی آئی اے کی تنظیم نو اور بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو پیشہ ورانہ بنیاد پر چلایا جائے اور ائیرلائنز کی سیفٹی اور وقت کی پابندی عالمی معیار کے مطابق کی جائے، پی آئی اے کا معیار صف اول کی ائیرلائنوں کے برابر ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں  راشد منہاس کو جام شہادت نوش کئے 44 برس ہوگئے

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker