پاکستانتازہ ترین

جیو ٹی وی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری, پیمرا نےجواب طلب کرلیا

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیڑی اتھارٹی پیمرا نے جیو ٹی وی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا ہے۔ جیو ٹی وی کو شو کاز نوٹس وزارت دفاع کی جانب سے 21 اپریل کو دی جانی والی درخواست پر دیا گیا ہے،،شو کاز نوٹس پیمرا آرڈینسس کی شق 29 کے تحت جاری کیا گیا ہے،،جیو ٹی وی کو نوٹس کا جواب دینے کیلئے 14 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ پیمرا آڈینسس کی شق 29 کے تحت پیمرا یا دیگر ملکی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے چینل کی عمارات کو سیل کیا جاسکتا ہے،،ادارے کی نشریاتی مشینری بھی قبضے میں لی جاسکتی ہے،،شق 29 کے تحت قانون کی خلاف ورزی کرنے والے چینل کو دس لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے

یہ بھی پڑھیں  غصہ کس بات پرہے؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker