پاکستانتازہ ترین

لاہور میں صحافی نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو جوتا اچھال دیا

لاہور(نمائندہ خصوصی) سابق امریکی صدر جارج بش، برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون، ہیلری کلنٹن، عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجری وال اور سابق وزیر اعلی سندھ ارباب غلام رحیم کے بعد وزیراعلی پنجاب شہباز شریف بھی جوتا باری کلب کے ممبر بن گئے ہیں۔ شہباز شریف لاہور میں ساؤتھ ایشیا لیبر کانفرنس کی تقریب میں شرکت کے لئے ابھی اسٹیج پر آ کر بیٹھے ہی تھے کہ پریس گیلری میں بیٹھے نجی ادارے کے ایک صحافی نے ان کی طرف جوتا اچھال دیا جو خوش قسمتی سے اسٹیج کے قریب ہی گر گیا اور شہباز شریف بال بال بچ گئے۔ جوتا اچھالنے کے بعد صحافی نے ہال میں شور شرابا کر دیا کہ حکومت صحافیوں پر حملوں کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے بجائے ان کی حمایت کر رہی ہے۔ حکومت کو چاہیئے کہ صحافیوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کی تحقیقات کرائے۔ اس موقع پر سیکیورٹی اہلکاروں اور دیگر صحافیوں نے جوتا اچھالنے والے صحافی کو سمجھایا اور کہا کہ کانفرنس میں بدمزگی نہ پیدا کی جائے جس پر صحافی اپنی نشست پر بیٹھ گیا تاہم تقریب کے اختتام پر پولیس نے صحافی کو حراست میں لے لیا جسے بعد میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کی حکم پر رہا کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  یوم تفریح

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker