تازہ ترینعلاقائی

سنجھورو :یومِ صدیق اکبرؓ پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔ صدیق اکبرؓ کانفرنس میں اہلِسنت والجما عت کامطالبہ

سنجھورو(نامہ نگار) اہل سنت والجماعت سنجھورو صدیق اکبر یونٹ کے زیر اہتمام خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیقؓ کے یوم وفات کے موقع پر ایک کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مولانا ظاہر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالی اور کہا کہ حضور ﷺ کی زندگی پوری انسانیت کے لئے مثلِ راہ ہے اور اللہ تعالیٰ نے دنیا اور آخرت کی کامیابی دین اسلام میں رکھ دی ہے اسلام رواداری اور مساوات کا درس دیتا ہے اور ہر انسان معتبر و عزت کا مستحق ہے۔ مولانا مقبول احمد کھرل نے خطاب میں کہا کہ اصحاب اکرامؓ ستاروں کی مانند ہیں ہم جس بھی ستارے کی دی ہوئی تعلیم پر عمل کریں گے وہ ہمیں کامیابی کی طرف لے کر جائے گا۔آج دین اسلام جن مشکلات میں گھرا ہوا ہے اس کے لئے امت کا متحد ہونا ضروری ہے ۔ہمیں تفرتوں میں پڑنے کی بجائے اتحاد بین المسلمین کے لئے کام کرنا چاہئے اس کام کے لئے ضروری ہے کہ ہم نبی کریمﷺ کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل کر کے اصحابِ اکرامؓ کی تقلید کرتے ہوئے اپنے رب کو راضی کریں اللہ کی رضا میں ہی دین و دنیا کی کامیابی ہے ۔کانفرنس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ دیگر مواقعوں کی طرح حضرت ابو بکر صدیقؓ کے یوم وفات پر بھی عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  ریت پر لکھو گے تو مِٹ ہی جائے گا!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker