تازہ ترینعلاقائی

عبدالحکیم کے معروف سٹیٹ ڈیویلپر کیساتھ دن دیہاڑے ڈکیتی ،لاکھوں کی نقدی اور کار چھین کر فرار

عبدالحکیم(فیصل جاوید)تفصیل کے مطابق عبدالحکیم کی معروف ہاؤسنگ کالونی گلشن مہر علی کے ڈیویلپر میاں افتخار انجم GLIکار پر عبدالحکیم سے ملتان جا رہے تھے۔چوپرہٹہ کے قریب ایک کار نے آگے آ کر روکا اور تین نوجوانوں نے گن پوائنٹ پر میاں افتخار کو پچھلی سیٹ پر دھکیل کر ڈرائیونگ خود سنبھال لی اور میاں افتخار کے ہاتھ اور آنکھوں پر پٹی باندھ دی۔یاد رہے کہ میاں افتخار 41لاکھ کی رقم اپنے ساتھ لے کر روانہ ہوئے تھے۔نوجوان گروہ نے تمام نقدی بمعہ قیمتی موبائل فون اور جی ایل آئی کار لے کر افتخار کو قادرپور راواں کے قریب ایک باغ میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔واقع کا مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے اور پولیس ملزم تلاش کر رہی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button