لاڑکانہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنماسابق وزیراعلیٰ سندھ ممتازعلی بھٹونے چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخارچوہدری کے نام خط میں صدرزرداری پر اسد کھوڑوکے ساتھ مل کراپنے اور 2 بیٹوں کو قتل کرنے کی سازش کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ انہیں یاان کے بیٹوں کوکوئی نقصان پہنچاتواس کے ذمے دارصدرزرداری اوراسد کھوڑو ہونگے۔ منگل کوچیف جسٹس کوبھجوائے جانے والے خط میں ممتازبھٹونے کہاکہ کھوڑو خاندان نے پہلے ہی حکومتی سرپرستی میں ہماری زمینوں پرقبضہ کررکھاہے اوران کی طرف سے محکمۂ مال کے ریکارڈاورسول عدالتوں کی طرف سے دیے گئے فیصلوں کی بھی خلاف ورزی کی جاری ہے
You must be logged in to post a comment.