تازہ ترینفن فنکار

بھارتی اداکارامیتابھ بچن نےپاکستان آنےکی دعوت قبول کرلی

ممبئی(نمائندہ سپورٹس) بالی ووڈ میگا اسٹار اور بھارتی  فلموں کے بگ باس امیتابھ بچن نے پاکستان آنے کی دعوت  قبول کرلی۔  پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے بھارتی اداکار رضا مراد کے ذریعے بگ بی امیتابھ کو دعوت پاکستان کا پیغام پہنچایا تھا، جسے امیتابھ بچن نے خوشی سے قبول کرتے ہوئے پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔ امیتابھ بچن چوہدری شجاعت حسین کی دعوت پر پاکستان آئیں گے، اس موقع پر بگ بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دورہ کرکے دلی خوشی ہوگی، دونوں ممالک کی عوام کو ملنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی اداکار رضا مراد بھی پاکستان تشریف لا چکے ہیں، اپنے دورے کے دوران رضا مراد نے پاکستان آمد کو یاد گار قرار دیا تھا، اور توقع ظاہر کی تھی کہ دونوں ممالک کے عوام مسائل کے باجود آپس میں میل جول کو فروغ دینے میں بنیادی کردار ادا کریں گے

یہ بھی پڑھیں  آل پاکستان کلر کس ایسوسی ایشن بہود آبادی یونٹ کے زیرا ہتما م احتجاجی مظاہرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker