تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:تحریک انصاف کے یونین کونسل کے چیرمین کے اُمیدوار پر قاتلانہ حملہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار) تحریک انصاف کے یونین کونسل کے چیرمین کے اُمیدوار پر قاتلانہ حملہ ۔ نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے گاؤں میں دہشت پھیلا دی ۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل خانکے موڑ سے چیرمین کے اُمید وار رانا عبد الخالق اپنے ڈیرے پر بیٹھا ہوا تھا کہ نا معلوم افراد نے ڈیرے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ۔ فائرنگ سے لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی ۔رانا عبد الخالق خوش قسمتی سے بچ گئے ۔ انہوں نے نا معلوم افراد کے خلاف قاتلانہ حملہ کرنے کے الزام تھانہ صدر میں تحریری درخواست دے دی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!