تازہ ترینکھیل

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

iccدبئی(نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے، جس کے مطابق بلے بازی میں آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک سب سے زیادہ 888 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے تجربہ کار بیٹسمین شیونارائن چندرپال879 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ ساوتھ افریقن اوپنر ہاشم عاملہ 875 پوائینٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں۔ گیند بازی میں آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق ساوتھ افریقن فاسٹ بولر ڈین اسٹین 888 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں ۔ جب کہ ساوتھ افریقن بولر فلینڈر 838 پوائنٹس لیکر دوسرے نمبر پر اور پاکستانی اسپنر دوسرا اسپیشلسٹ 832 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ ایک سو تئیس ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پربراجمان ہے۔ بھارت کے خلاف چار میچوں کی سیریز جیتنے والی انگلش ٹیم ایک سواٹھارہ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلوی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان ایک سو نو پوائنٹس کے ساتھ فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔ رینکنگ کے مطابق بھارت پانچویں، سری لنکا چھٹی اور ویسٹ انڈیز ساتویں پوزیشن ہی حاصل کرسکیں ہیں۔ لسٹ میں نیوزی لینڈ کی آٹھویں اور بنگلہ دیش کی نویں پوزیشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا شہر میں صفائی کا نظام دھرم بھرم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker