تازہ ترینعلاقائی

میاں چنوں:پیشی پرآنے والے3حقیقی بھائیوں سمیت 4افراد کوقتل کردیا

mianchanuمیاں چنوں(رضا جعفری سے)پیشی کیلئے عدالت کی جانب آنے والے3حقیقی بھائیوں سمیت 4افراد کوراستے میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔وجہ عناد ایک سال قبل ہونے والا قتل بتائی جاتی ہے۔قاتل مکئی کی فصلوں میں چھپے ہوئے تھے جنہوں نے -2موٹرسائیکلوں آنے والے مخالف فریق کے-6افراد پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی مگر-2معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔قاتل مقتولین کی ایک موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چک نمبر125سیون ای آر تحصیل میاں چنوں کے رہائشی -3بھائی محمد صدیق،محمد اسلم،محمد نواز پسران وریام اقوم بدرو موٹرسائیکل ہنڈا سی ڈی 70نمبریSC1805پر اور بلال محمد ولد اللہ بخش ،محمد عارف ولد محمد بخش اورمنیر احمد ولد عادل اقوام بدرو موٹرسائیکل سی ڈی70نمبریMNL2293پر سوار اپنے گاؤں سے چک نمبر124سیون ای آر کی طرف آرہے تھے کہ دونوں چکوک کے سنگم میں موجود موڑ پر مکئی کی فصلوں میں چھپے قاتلوں نے فائرنگ کردی جس سے تینوں بھائی محمد صدیق،محمد اسلم ،محمد نوازموقعہ پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرے موٹر سائیکل پر سوار بلال احمد شدید زخمی ہوگیا لیکن دیگر دونوں معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔قاتل مقتولین کی موٹرسائیکل ہنڈا سی ڈی 70نمبریSC1805پرسوار ہوکر فرار ہوگئے ۔بتایا جاتا ہے کہ مقتولین تحصیل کچہری میاں چنوں میں عدالت میں پیشی پر جارہے تھے کہ راستے میں یہ وقوعہ پیش آگیا مخالف فریق کے گل محمد ولد شہامند قوم بدرو سکنہ چک نمبر125سیون ای آر تحصیل میاں چنوں نے ایک سال قبل قتل ہونے والے اپنے بھائی احمد کے قتل کا مقدمہ ان پر دائر کر رکھا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں  ودیا بالن نے خود کو لالچی اداکارہ قرار دے دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker